تحقیقات مکمل: راؤ انوارکو الزامات سے کلیئر قرار دے دیا گیا

تحقیقات مکمل: راؤ انوارکو الزامات سے کلیئر قرار دے دیا گیا

کراچی:سابق ایس ایس پی ملیرراوانوارکو الزامات سے کلیئر قرار دے دیا گیا،تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو جمع کرائی جائیگی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد رائو انوار کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی بنائی تھی۔


ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے،جس میں سابق ایس ایس پی ملیر کو تمام الزامات سے کلیئر قرار دیدیا ہے۔