باکمال لوگوں کا ایک اور لاجواب کارنامہ ، کراچی سے جدہ جانے والے طیارے سے 15کلو ہیروئن برآمد

باکمال لوگوں کا ایک اور لاجواب کارنامہ ، کراچی سے جدہ جانے والے طیارے سے 15کلو ہیروئن برآمد

لاہور:پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کو کراچی میں ہی روک لیا گیا۔  طیارے کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے کی15 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ پی آئی اے کی ویجیلنس ٹیم نے اینٹی نارکوٹکس اور کسٹم اہلکاروں کے ساتھ قومی ایئر لائن کی جدہ جانے والی پرواز پی کے 712 کی چیکنگ کی تو جہاز کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔پی آئی اے کی پرواز نے عمرہ زائرین کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن جہاز سے اتنی بڑی تعداد میں ہیروئن برآمد ہونے کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔

جبکہ تمام مسافروں کو مقامی ہوٹل میں ٹھہر ادیا گیا گیا۔ 
پی آئی اے ترجمان کے مطابق واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہےجبکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بتایا جاتامنیشات خفیہ خانوں میں رکھی گئی تھی ،، پہنچی کیسی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پرواز کو منسوخ کرکے مسافروں کوہوٹل میں ٹھہرادیا گیا۔

مصنف کے بارے میں