کیا میں ایسے پاسپورٹ پر سفر کر سکتا ہوں جو دو مہینے بعد منسوخ ہونے والا ہے

کیا میں ایسے پاسپورٹ پر سفر کر سکتا ہوں جو دو مہینے بعد منسوخ ہونے والا ہے

دبئی: پاکستانی پاسپورٹ اور ویزا مینیول کے مطابق ایسی کوئی پابندی نہیں ہے کہ آپ اپنے پاسپورٹ کی منسوخی سے پہلے دوبارہ نیا پاسپورٹ بنوائیں۔
اہم سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے اور اُس کا ویزہ جولائی 2018تک کا ہے، وہ شخص پاکستان کا سفر کرنا چاہتا ہے اور17 دسمبر 2017کو وہ امارات واپس چلا جائے گا، تاہم اُس شخص کا پاسپورٹ20فروری2017کو منسوخ ہو جائے گا تو اس صورت حال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا وہ شخص کا اس پاسپورٹ پہ آنے والے دو مہینوں میں سفر کر سکتا ہے؟ وہ اپنے اس پاکستانی پاسپورٹ کو متحدہ عرب امارات میں دوبارہ سے بنوا سکتا ہے؟ اور کیا سفر کرنے مین کسی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور متحدہ عرب امارات واپس بھی آیا جا سکتا ہے؟
اگر اپکے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ موجود ہے اور آپ 17دسمبر2016کو امارات واپس آ جاتے ہیں تو آپ کے لیے کوئی مشکل نہیں ہو گی اور امارات میں واپس آتے ہی آپ نیا پاسپورٹ بننے کی درخواست دے دیتے ہیں جس کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانہ اور کونسلیٹ موجود ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ ویزہ مینیول قوانین2006 کے مطابق ایسی کوئی پابندی موجود نہیں ہے کہ آپ اپنے پاسپورٹ کی منسوخی کی تاریخ سے پہلے اپنا پاسپورٹ نیا بنا لیں۔
البتہ نیا پاسپورٹ5سے10سال کے لیے جاری کیا جا سکتا ہے یہاں تک کہ پہلے موجود پاسپورٹ کی منسوخی کی تاریخ ابھی پوری نہیں ہوئی، لیکن پاسپورٹ جاری کرنے والے حکام اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ وہ آپکے پاسپورٹ وضاحت دیں کہ منسوخی سے پہلے نیا پاسپورٹ کیوں حاصل کیا گیا۔ اور پہلے سے موجود پاسپورٹ کینسل کرنے کے درخواست کنندہ کو واپس کر دیا جائے،مزید معلومات کے لیے پاکستان میں امیگریشن اور پاسپورٹ دفتر میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔