پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کیلئے بوسنیا کی کوششیں قابل تعریف ہیں، نواز شریف

پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کیلئے بوسنیا کی حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔کاروبار، سیاحت اور تعلیم کے میدان میں تعاون بڑھائیں گے

 پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کیلئے بوسنیا کی کوششیں قابل تعریف ہیں، نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف اور بوسنیا کے وزیراعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بوسنیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان بوسنیا کا بہت اچھا دوست ہے اور پاکستان کے سساتھ تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں۔ اس موقع وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خوبصورت اور تاریخی شہر سرائیو آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کیلئے بوسنیا کی حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔کاروبار، سیاحت اور تعلیم کے میدان میں تعاون بڑھائیں گے۔ملاقات میں دو طرفہ امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔اور دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔دفاع اور مواصلات کے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔توانائی کے شعبے اور پاکستان میں توانائی بحران پر بھی بات چیت ہوئی۔ بوسنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کا وفد بہت جلد بوسنیا کا دورہ کرے گا۔