امریکہ نے روس کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی لگا دی

امریکہ نے روس کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی لگا دی

نیو یارک: امریکہ نے روس کی کئی اہم کاروباری شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے کریمیا اور یوکرین میں مبینہ روسی مداخلت پر 7 روسی کاروباری شخصیات اور 8 کمپنیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

دوسری جانب رو س نے پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ روس کے نائب وزیر خا رجہ سر گئی ریب کوف نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ جاتے جاتے منافرت پر مبنی اقدامات کرر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پابندیوں کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں اور مناسب وقت پر جواب اور طریقہ اختیار کریں گے۔

مصنف کے بارے میں