ایران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار

ایران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار

 نیو یارک: جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ایران میں سیاسی کارکنوں کو صحافیوں، اقلیتی رہنماوں اور مذہبی شخصیات کو پھانسی کی سزائیں دینے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تہران کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران کے خلاف مذمتی قراردا منظور کی گئی جس میں تہران کو انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب قرار دیا۔ جنرل اسمبلی کی ایک ذیلی کمیٹی میں14 نومبر کو ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں ایران پر انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام پر زور دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اس قرارداد پر رائے شماری کی گئی۔ 85 ارکان نے قرارداد کی حمایت میں جب کہ 35 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ 63 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

ایران کی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین صادق آملی لاریجانی نے مغربی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عاید کیا ہے کہ مغرب اقوام متحدہ کے فورم کو ایران کے خلاف دباو بڑھانے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

مصنف کے بارے میں