کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ حکمرانوں کے ناکامی کی کھلی کتاب ہے, عمران خان

پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا پانامہ کیس میں پیچھا نہیں چھوڑیں گے

کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ حکمرانوں کے ناکامی کی کھلی کتاب ہے, عمران خان

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سینیٹر بابر اعوان کی بنی گالا میں ملاقات  ہوئی  جس میں پانامہ کیس سمیت کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر بات چیت کی گئی ۔پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا پانامہ کیس میں پیچھا نہیں چھوڑیں گے.کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ حکمرانوں کے ناکامی کی کھلی کتاب ہےاوریہ رپورٹ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لئے کافی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت دھاندلی کمیشن کی سفارشات پر عمل نہیں کر رہی ۔اب کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل کیسے کرینگے۔ اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کے بعد حکومت کا اقتدار میں رھنے کا جواز نہیں