حیدر سلطان 31 دسمبر کو دولہا بنیں گے

حیدر سلطان 31 دسمبر کو دولہا بنیں گے

لاہور : اداکار حیدر سلطان 31 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ اداکار سلطان راہی کے صاحبزادے کا نکاح کل مقامی مسجد میں سادگی سے پڑھایا جائے گا۔ 28 دسمبر کو ان کی مایوں اور سنگیت کی محفل میں گلوکار اسد کشور پرفارم کریں گے جبکہ 30 دسمبر کو مہندی اور یکم جنوری کا ولیمہ ہو گا۔ شادی کی تقریبات میں حصہ لینے کےلئے حیدر سلطان کی فیملی کے بہت سے لوگ لاہور پہنچ چکے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دلہن کا نام نیاب ہے۔ واضح رہے کہ سلطان راہی کے قتل کے بعد ان کی ساری فیملی امریکہ شفٹ ہو گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں