روز دانت صاف کرنے کا ایسا فائدہ ڈاکٹروں نے بتادیا کہ سن کر آپ ہر وقت دانت صاف کرتے رہیں گے

اگر آپ جوڑوں کے درد سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو باقاعدگی کے ساتھ دانتوں کی صفائی کریں

روز دانت صاف کرنے کا ایسا فائدہ ڈاکٹروں نے بتادیا کہ سن کر آپ ہر وقت دانت صاف کرتے رہیں گے

لندن:  اگر آپ جوڑوں کے درد سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو باقاعدگی کے ساتھ دانتوں کی صفائی کریں۔حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دانتوں میں جراثیم رہنے کی وجہ سے جوڑوں میں درد رہنے لگتی ہے اور گندے دانتوں کی وجہ سے انسان rheumatoid arthritis (RA)کاشکار ہوجاتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انفیکشن actinomycetemcomitans کی وجہ سے دانت خراب ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ایسی پروٹین کا اخراج ہوتا ہے جس کی وجہ سے مدافعتی نظام خراب ہونے لگتا ہے۔ جان ہاپکنس میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ RAکی بیماری گندے دانتوں کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔ تحقیق کاروںکا کہنا ہے کہ دانتوں کی انفیکشن کی وجہ سے پیٹ، پھیپھڑوں اور جسم کی دوسری جگہوں پر انفیکشن ہوتی ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کے درد کا احتمال بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کار پروفیسر فیلیپی ایندرادے کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے اس بات پر تحقیق کی جارہی تھی اور اب اس میں کافی حد تک پیشرفت ہوچکی ہے اور اس کی مدد سے ہم لوگوں کو خطرناک بیماری سے بچاسکتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام میں خرابی کی وجہ سے جراثیم کا حملہ ہمارے جوڑوں پر ہوتا ہے اور ان میں درد ہونے لگتی ہے۔