خواتین پر تشدد افسوسناک ہے ذمہ داروں کو سزادلانے کا نظام لانا ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری

خواتین پر تشدد افسوسناک ہے ذمہ داروں کو سزادلانے کا نظام لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر انصاف نہیں ملا.خواتین پر سماجی اور اخلاقی طور پر تشدد کیاجاتاہے

خواتین پر تشدد افسوسناک ہے ذمہ داروں کو سزادلانے کا نظام لانا ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی:  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرٹس کونسل میں نفیسہ شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں لڑکی کی ماں نے اس کو زندہ جلادیا،نفیسہ شاہ نے جس مسئلے پر لکھا ہے وہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے.خواتین پر تشدد افسوسناک ہے ذمہ داروں کو سزادلانے کا نظام لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر انصاف نہیں ملا.خواتین پر سماجی اور اخلاقی طور پر تشدد کیاجاتاہے.مختلف علاقوں میں خواتین کوقتل کیاجارہاہے.پاکستان انسانی حقوق سے متعلق مسائل کاسامناکررہاہے،جب مجھے میری ماں کا انصاف نہیں ملا تو لوگوں کو کیسے ملے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے قانونی نظام میں سقم ہے،ہمیں قانون نہیں ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا.ہم قانون تو تبدیل کرتے رہتے ہیں مگرعملدرآمدہوتانظرآناچاہیے.غیرت کے نام پر قتل کا جواز پیدا کرنا افسوسناک ہے.قوانین پرمزید موثرانداز میں عمل درآمد کی ضرورت ہے. خواتین پر تشدد کےخلاف قانون سخت ہو،سزاکویقینی بنایاجائے.ہم محترمہ بینظیربھٹو کےساتھ انصاف نہیں کرسکے،غیرت کےنام پرقتل کاجواز پیش کرناافسوسناک ہے.خواتین کےقتل اوران پرتشدد کاکوئی جوازپیش نہیں کیاجاسکتا۔