دنگل“ کا پریمیئر، کل سینما گھروں کی زینت بنے گا

دنگل“ کا پریمیئر، کل سینما گھروں کی زینت بنے گا

ممبئی : بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم ”دنگل“ کا پریمیئر شو، فلم آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ عامر خان کی دو سال میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے۔ اس فلم کیلئے انہوں نے پہلے اپنا وزن بہت زیادہ بڑھایا اور حیران کن طور پر بہت جلد اس سے چھٹکارا بھی حاصل کرلیا جس کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی۔ فٹنس ماہرین نے کہا تھا کہ ایسا اتنی جلد ہونا ناممکن ہے اور الزام عائد کیا تھا کہ عامر خان نے اس کے لیے سیٹرائیڈز یا کسی اور جز کا استعمال کیا ہے۔تاہم اب عامر خان نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ان تمام رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔ ایک پہلوان کی زندگی پر بننے والی اس فلم کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔ بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی پہچانی اداکارہ ساکشی تنور اس فلم میں عامر خان کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں