اس چارٹ کو گھر میں بناکررکھ لیں،آپ کو ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ عش عش کراٹھیں گے

اگر آپ اپنی صحت کے حوالے سے متفکر رہتے ہیں اور دن بھر کھانے والی اشیاءکی فہرست یاد رکھ کر ایسا کرتے ہیں

اس چارٹ کو گھر میں بناکررکھ لیں،آپ کو ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ عش عش کراٹھیں گے

لندن:  اگر آپ اپنی صحت کے حوالے سے متفکر رہتے ہیں اور دن بھر کھانے والی اشیاءکی فہرست یاد رکھ کر ایسا کرتے ہیں تو اپنے اس عمل کو چھوڑدیں کیونکہ ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ آپ کو چاہیے کہ ایک چارٹ پر اپنی کھانے پینے کی تفصیلات لکھ لیا کریں۔کئی ہیلتھ کلینکس میں وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو کھانے کے جرنل دئیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے دن بھر کے معمولات اس میں لکھ سکیں۔

اس عادت کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے کھانے کی روٹین معلوم رہتی ہے اور اس کی وجہ سے نہ صرف آپ کو اپنے کھانے کے بارے میں معلوم ہوتا رہتا ہے بلکہ ساتھ ہی اس بات کا دھیان رکھ سکتے ہیں کہ آپ کو مزید کیاچیز کھانے میں شامل کرنی چاہیے۔ آپ کو چاہیے کہ ایک ایسا چارٹ بنائیں جس میں سات کالمز میں پیر سے لے کر اتوار تک کے دن لکھے ہوں اور لائنز میں ناشتہ، لنچ، ڈنر، سنیکس اور پانی کی تفاصیل لکھی ہوں۔اب آپ جو بھی کھائیں اسے دنوں کے حساب سے لکھتے جائیں۔