سابق اسرائیلی صدرجنسی زیادتی کے جرم میں پانچ سال سزا پوری کرنےکے بعد رہا

سابق اسرائیلی صدرجنسی زیادتی کے جرم میں پانچ سال سزا پوری کرنےکے بعد رہا

یروشلم :اسرائیل کے بدنام زمانہ سابق صدر موشے کٹسوو کو جنسی زیادتی کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا مکمل ہونے پر پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔  پیرول پر رہا ہونے والے سابق اسرائیلی صدر موشے کٹسوو 2000 سے 2007 تک اسرائیل کے صدر رہے تاہم دسمبر 2010 میں ان پر جنسی زیادتی کے الزامات لگے اور انہیں 2011 میں تین خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 1990 میں بطور وزیر کام کرتے ہوئے اپنی ایک ساتھی خاتون جبکہ بطور اسرائیلی صدر بھی انہوں نے 2 خواتین کی عزت تار تار کی تھی۔

مصنف کے بارے میں