بلوچستان میگا کرپشن کیس، مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست منظور

بلوچستان میگا کرپشن کیس، مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست منظور

سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ کنٹریکٹر سہیل مجید کی درخواست بھی منظورکر لی گئی ہے۔

نیب حکام کے مطابق پلی بارگین کے تحت مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید دو ارب روپے واپس کریں گے. میگا کرپشن میں دو ارب دس کروڑ روپے خورد برد کئے گئے تھے.