لاہور سے راجن پور جانے والی بس حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق

لاہور سے راجن پور جانے والی بس حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق

خانیوال: ایم فور موٹروے پر دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بس لاہور سے راجن پور جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

واضح رہے کہ کمالیہ، میاں چنوں اور جہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں