'فلسطین اور بیت المقدس کا تحفط پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی اصول ہے'

'فلسطین اور بیت المقدس کا تحفط پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی اصول ہے'

نیو یارک: مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عرب اور او آئی سی کی جانب سے قرارداد آج پیش ہو رہی ہے جسے پیش کرنے والوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے توقع ظاہر کی ہے کہ فلسطین اور القدس کا تحفط پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی اصول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1967 میں جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد بھی پاکستان ہی کی قیادت میں پیش کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے مشرق وسطی میں تناو بڑھے گا۔ فیصلہ واپس لیا جائے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں