آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

کراچی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے آئندہ ماہ ملک میں پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 20 روز سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ انڈسٹری ذرائع نے بتایا اس صورتحال کے پیش نظر حکومت کے لئے تیل کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہو گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں