ماں نے بیٹے کی بلاوجہ سرجریاں کروا کر سماجی رابطوں کی ویب سے ہزاروں روپے کما لیے

ماں نے بیٹے کی بلاوجہ سرجریاں کروا کر سماجی رابطوں کی ویب سے ہزاروں روپے کما لیے

نیویارک: امر یکہ کے شہر ہوسٹن میں یہ نا خوشگوار واقع پیش آیا جہاں ماں ہی اپنے بیٹے کی دشمن نکلی۔ ماں نے اپنے بیٹے کی بلاوجہ 13سرجریاں کروائیں اور سماجی رابطوں کی ویب سے ہزاروں روپے کما لیے۔
تفصیلات کے مطابق کیلین نامی عورت اپنے بچے کو سیکڑوں بار اسپتال لے جاچکی ہیں جس کے دوران وہ ڈاکٹروں سے ضد کرتی رہیں کہ اس کا بچہ بیمار ہے، یہ معاملہ اس کے بچے کرسٹوفر کی پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہوگیا تھا۔
کیلین ڈاکٹروں کے پاس اور اسپتالوں میںجا کر شور مچا تی تھیں کہ اس کا بچہ موت کے منہ میں جاسکتا ہے لہٰذا اس کا فوری علاج کیا جائے۔اور اس کا نہ صرف زبردستی آپریشن کرواتی تھی بلکہ سماجی کی ویب پر کہا کہ میرے بیٹے کو کینسر(سرطان) ہے اور اس نے انٹرنیٹ پر رقم حاصل کرنے کی ایک مہم بھی چلائی۔
اس فریب کے باعث کیلین نے لوگوں سے ہزاروں روپر ہتھا لیے۔
اس صورتحا ل کے پیش نظر ڈاکٹر نے جب بچے کے تفصلی ٹیسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ بچہ بلکل صحت مند ہے اس کو کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ بچے کی ماں دماغی بیماری میں مبتلا ہے۔