ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور باوردی سرنگ پھٹنے کے واقعے میں 7 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور باوردی سرنگ پھٹنے کے واقعے میں 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردوں کی جانب سے گھر پر فائرنگ اور باوردی سرنگ دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پی پی ایل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے قبائلی رہنماء کے رشتہ دار کے گھر میں فائرنگ کی جس سے گھر کا سربراہ گجر بگٹی ، اسکی دو بیویاں اور 3 بچے جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال لے جانیوالی قبائلی رہنماء کی گاڑی بھی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور قبائلی رہنماء سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز اور لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کا ہے۔ گجر بگٹی کے گھر پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے حملہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں