سعودی عرب نے امریکا سے سویلین جوہری معاہدے کی کوششیں تیز کر دیں

سعودی عرب نے امریکا سے سویلین جوہری معاہدے کی کوششیں تیز کر دیں

ریاض: سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ سویلین جوہری معاہدے کے لئے کوششیں تیز کر دیں ۔ سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ امید ہے 2018 کے آخر تک دو ری ایکٹرز کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سویلین ایٹمی پروگرام شروع کرنے کے لیے امریکی کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔

سعودی وزیر توانائی نے امید ظاہر کی ہے کہ معاہدے کے لیے درکار امریکی انتظامیہ کی اجازت کا معاملہ آئندہ چند ہفتوں میں طے کر لیا جائے گا۔ سعودی عرب یورینیم کی افزودگی میں خود کفالت چاہتا ہے اور گزشتہ مذاکرات میں ایسی کسی شرط کو تسلیم کرنے سے انکار کر چکا ہے جو اس سے یورینیم کی افزودگی کا حق چھین لے۔

سعودی عرب کا 2032 تک ساڑھے ستر گیگا واٹس توانائی کی پیداوار کا ہدف ہے جس کے لیے 17ری ایکٹر درکار ہوتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں