بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 93 رنز سے شکست دیدی

بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 93 رنز سے شکست دیدی

کٹک: بھارت نے سری لنکاکوپہلے ٹی ٹوئنٹی میں93رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی .بھارت کی جانب سے 181رنز کے جواب میں مہمان ٹیم87رنز ہی بناپائی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی 15رنز کے مجموعے پران کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو 87رنز پر آکر اختتام پذیر ہو گیا۔
بھارت کی جانب سے چاہل نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا ،جبکہ ہردیک پانڈیا نے تین کھلاڑیو ں کو آﺅٹ کیا۔ جبکہ کلدیپ یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔
ٹاس جیت کر سری لنکانے میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کی طرف سے تو روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگ کا آغاز کیا تو روہت شرما17رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اس کے بعد شریاس ائیر اورراہول نے 63رنزکا اضافہ کیا۔لوکیش راہول نے61رنز بنائے جس میں 7چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔
بھارت کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے ۔