راج کمار راﺅ نے بالی ووڈ کا بھیانک چہرہ بے نقاب کر دیا

راج کمار راﺅ نے بالی ووڈ کا بھیانک چہرہ بے نقاب کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار را ج کمار راﺅ  نے  نہ صرف  بالی ووڈ کا  بھیانک چہرہ   بے نقاب  کر دیا ہے  بلکہ انہوں نے فرح خان کو بھی لاجواب کر دیا ہے۔
بھارتی میڈ یا کے مطابق راج کمار راﺅ اور فرح خان نے ایک شو میں شمولیت اختیار کی اس شو میں راج کمار کی رنگت کو لے کر سوال اٹھایا گیا تو اداکار نے کہا کہ مجھے رنگت پر فخر ہے میں خود کو گورا کرنے کیلئے کریموں کا استعمال نہیں کرتا۔بالی ووڈ انڈسٹری میں گورے رنگ اور چھے فٹ قد کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جا تا ہے جبکہ میرے مطابق بہترین اداکار وہ ہے جو اپنی کارکردگی سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا سکے ۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ پارسی کا کرداد ادا کرنا چاہتے تھے لیکن ان کو فلم کے ہدایتکار نے مجھے وہ کردار دینے سے  انکار کر دیا کیونکہ میں پارسی جیسا نہیں دیکھتا تھا۔ فراح خان نے ان کو طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر تجھے نپالی کا کردار دیا جائے گا تو کر لے گا جس کے جواب میں انہوں نے کہا عامر خان اگر نپالی کا کردار نبھا سکتے ہیں کوئی کردار چھوٹا بڑا نہیں ہوتا آپ اپنی کارکردگی سے کردار کو پہچان دیتے ہیں ۔
راج کمار کے اس جوب نے فرح خان کو بھی لا جواب کر دیا ۔