پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان 33برس کی ہو گئی

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان 33برس کی ہو گئی

کراچی:پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان 33برس کی ہو گئی ہیں 

 رات 12 بجے ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیٹے کے ساتھ کیک کاٹنے کی ویڈیو شئیر کی ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔

c0f6dc8152167a97ae41c5eed367ace3


ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار نہ صرف پاکستان کی بہترین اداکاروں بلکہ بالی ووڈ کی بھی بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی بہتریں کارکردگی کے باعث نہ صرف پاکستانی فلم اندسٹری میں اپنا نام پیدا کیا ہے بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی گہری چھاپ چھوڑی ہے۔


ماہرہ خان نے اپنی بہترین کارکردگی سے متعدد ایورڈز اپنے نام کیے جن میں لکس اسٹائل ایوارڈ، پاکستان میڈیا ایوارڈ، ہم ایوارڈ، ہم اسٹائل ایوارڈ اور دیگر شامل ہیں۔


حال ہی میں ماہرہ دبئی مصالحہ ایوارڈز میں ایشیا کی با اثر خاتون کے اعزاز سے بھی نوازی گئیں۔ اور اداکارہ ماہرہ خان کا شمار ایشیا ئی پانچویں پر کشش خواتین میں ہوتا ہے۔


ماہرہ خان نے اس سال کامیابی کی ایک اور سیڑھی پر قدم رکھا اور انہیں لوریل برانڈ کا خیر سگالی سفیر بھی منعقد کیا گیا۔
رواں برس ماہرہ نے 8 ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈز فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں نے صرف اپنے خوبصورت انداز سے ہی سب کو متاثر نہیں کیا بلکہ انھیں 2 ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔