ٹرمپ کی مقبولیت 32 فیصد کم ہو گئی، سروے

ٹرمپ کی مقبولیت 32 فیصد کم ہو گئی، سروے

نیو یارک: امریکی ارب پتی ٹرمپ کے صدر بننے سے امریکا زیادہ تقسیم ہو گیا اور اب دو تہائی امریکی شہریوں نے فیصلہ سنا دیا۔ مقامی اخبار کے سروے کے مطابق ری پبلکن ووٹرز میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 32 فیصد کم ہو گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جنگ عظیم دوئم کے بعد سے ایک سال کی مدت میں مقبولیت کے لحاظ سے کم ترین سطح پر ہیں۔ امریکا کے زیادہ تر شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے متفق نہیں۔

سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیشتر امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے سے ان کا ملک زیادہ تقسیم ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے اور حال ہی میں روس اور چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سیکورٹی پالیسی کی مذمت کی ہے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی نئی سلامتی پالیسی سامراجیت ہے جبکہ بیجنگ کا کہنا ہے کہ امریکا کو سرد جنگ کی ذہنیت سے چھٹکارا پانا ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں