حکومت نے ملک کے 3 موٹرویز اور کراچی ائیر پورٹ کو گروی رکھ دیا

حکومت نے ملک کے 3 موٹرویز اور کراچی ائیر پورٹ کو گروی رکھ دیا

اسلام آباد: سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران حکومت نے مقامی بنکوں سے 130 کھرب 34 ارب روپے جبکہ بیرون ملک سے 17 ارب 67 کروڑ ڈالر سے زائد قرضہ لیا ۔گوادر میں چینی کرنسی کو لین دین کیلئے استعمال کرنے کا کوئی حکومتی منصوبہ زیر غور نہیں ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ 5 برسوںکے دوران بیرون ملک سے 7 ارب 25 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرضہ لیاگیا ۔ حکومت کو یورو اور سکوک بانڈ کی مد میں 7 ارب ڈالر موصول ہوئے ۔ آئی ایم ایف سے گزشتہ 4 برسوںکے دوران 6 ارب 37 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرضہ لیاگیا ۔

یہ قرضے 1 سال سے 5 سال کی مدت کیلئے ہیں ۔حکومت نے بین الاقوامی سکوک بانڈ کیلئے ملک کے 3 موٹروے اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کو زرضمانت کے طور پر رکھا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ سے 3 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کئے گئے ۔ان کی ادائیگی دسمبر 2013 سے نومبر 2022 تک ہوگی ۔ مقامی طور پر سکوک بانڈ کی فروخت سے 3 کھرب 85 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے حاصل کئے ۔