بنوں میں 37 بچوں کا باپ چوتھی شادی کا خواہشمند

بنوں میں 37 بچوں کا باپ چوتھی شادی کا خواہشمند

بنوں: بنوں کے 65 سالہ گلزار خان نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 35 بچوں کے باپ سردار جان محمد خلجی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جن کے ہاں حال ہی میں 37 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ گلزار خان نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں جن سے ان کے پہلے ہی 36 بچے تھے۔ ان میں 12 لڑکے اور 24 لڑکیاں شامل ہیں تاہم اب ایک اور بیٹے کی پیدائش نے یہ تعداد 37 تک پہنچا دی ہے۔

دوسری جانب موصوف چوتھی شادی کر کے مزید بچوں کی پیدائش کے بھی خواہش مند ہیں۔ گلزار خان کا تعلق فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان سے ہے جہاں ہونے والے فوجی آپریشن کی وجہ سے وہ بیوی بچوں سمیت بنوں کے علاقے ملتانی لنڈیاک میں آ کر مقیم ہوئے۔

گلزار خان کو خاندان کی کفالت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور انہیں گھر کے خرچے کے لیے وقتاً فوقتاً اراضی بیچ کر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے۔ گلزار خان کے مطابق مجھے چوتھی شادی کا شوق ہے لیکن مہنگائی بہت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بچوں کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرے تو وہ چوتھی شادی کر سکتے ہیں اور بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں