ٹی 10 لیگ سے کرکٹ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا : یونس خان

ٹی 10 لیگ سے کرکٹ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا : یونس خان

 لاہور:حال ہی میں شارجہ میں  ہونے والی ٹی 10 لیگ نے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے ۔یہ کرکٹ کی تاریخ کا اب تک کا مختصر ترین فاتمیٹ تھا جس میں ایک میچ 90منٹ میں ختم ہو گیا۔ اس لیگ کے حوالے سے دنیائے کرکٹ کے کچھ نام یہ بات کرتے ہوئے نظر آئے کہ اس لیگ سے دیگر فارمیٹس متاثر ہونگے لیکن سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کا کہنا ہے کہ ٹی10 لیگ سے کرکٹ کے دیگر فارمیٹس کو کوئی خطرہ نہیں ہر طرز کی اپنی اہمیت ہے۔

یونس خان کاکہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ آئی تو ٹیسٹ کرکٹ کے خطرے میں پڑ جانے کی باتیں ہوتی رہیں، ٹی ٹوئنٹی آیا تو کہا جاتا رہا کہ ون ڈے کرکٹ متاثر ہوگی لیکن ایسا نہ ہوا، آج بھی ایشزسیریز کے ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں40 ہزار تک شائقین آرہے ہیں۔

طویل فارمیٹ کے پاک بھارت مقابلے ہوں تو رونقیں لگ جائیں گی۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ کھیل میں جدت کے عمل کو کوئی نہیں روک سکتا لیکن دیکھنا ہوگا کہ کون سا کھلاڑی کس فارمیٹ کیلیے موزوں ہے۔ ہر کرکٹر ٹی 10لیگ کیلیے موزوں نہیں،اسی طرح سب کا مزاج ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا بھی نہیں ہوتا۔