غلط الزام لگانے والوں کو کون بلیک لسٹ کرے گا، شہباز شریف

غلط الزام لگانے والوں کو کون بلیک لسٹ کرے گا، شہباز شریف

لاہور: ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ان پر کرپشن کا الزام غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے لیکن غلط الزام لگانے والوں کو کون بلیک لسٹ کرے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کرنا ہو گا اور 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار وفاق کے منصوبے پنجاب مکمل کر رہا ہے جس کے لئے کسی سے ایک دھیلہ نہیں لیا اور منصوبے اپنی جیب سے مکمل کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ صاف پانی منصوبے پر حکومت کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کے لئے جاپان کی گرانٹ سے پنجاب میں 105 ٹیوب ویلز لگائے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں 13 ارب روپے سے صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے اسپتال بنائے جا رہے ہیں اور چیف جسٹس نے لاہور میں اسپتال کا دورہ کیا تو یہ خوش آئند بات ہے۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات کی وجہ بننے والی چینی کمپنی جیانگسو یابائٹ لمیٹڈ کے فراڈ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ چین نے کمپنی کو اپنے ملک میں ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کر دیا ہے اور اس کے مالک کو سخت سزائیں سُنا دی گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں