طاہر القادری کا باقر نجفی رپورٹ پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

طاہر القادری کا باقر نجفی رپورٹ پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جسٹس باقر نجفی رپورٹ پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد کی حکمت عملی طے ہو گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری حکومت مخالف تحریک پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریںگے۔

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، ق لیگ اور جماعت اسلامی کو مدعو کیا جائے گا۔

اے پی سی میں سنی اتحاد کونسل، مسلم کانفرنس اور مجلس وحدت المسلمین ، مسلم لیگ ق سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی کانفرنس کی حتمی تاریخ کا اعلان طاہر القادری خود کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں