شہباز شریف اپنی ناکامیوں کو تحریک انصاف کے دھرنے سے منسوب نہ کریں، عبدالعلیم

شہباز شریف اپنی ناکامیوں کو تحریک انصاف کے دھرنے سے منسوب نہ کریں، عبدالعلیم

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر رد عمل میں تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ اورنج ٹرین پر کام رکنے کی وجہ شہباز اینڈ کمپنی کی کرپشن اور طریقہ کار سے انحراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران ایک دوسرے کو اعتماد کا لولی پاپ دے رہے ہیں۔ دونوں بھائیوں میں وزارت عظمیٰ کی باقاعدہ دوڑ جاری ہے۔ وہ کرپٹ نظام کی پیداوار ہیں اس نظام کو بدلنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ شہباز اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں کے تسلسل کو تحریک انصاف کے دھرنے سے منسوب نہ کریں۔ نواز حکومت کی اشتہاری ترقی سے قوم واقف ہو چکی ہے اور اب دھوکا نہیں کھائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں