وفاقی حکومت کو 30 دن میں چیئرمین پی ٹی اے مقرر کرنے کی ہدایت

وفاقی حکومت کو 30 دن میں چیئرمین پی ٹی اے مقرر کرنے کی ہدایت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا نیا چیئرمین تیس روز کے اندر مقرر کیا جائے۔ ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی اے کا عہدہ نہ چھوڑنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم نے وفاقی حکومت کو ہدایت جاری کی کہ پی ٹی اے کا نیا چیئرمین تیس دن میں مقرر کیا جائے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معیاد مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور نئے چیئرمین کی تقرری کے لئے اخبارات میں اشتہار دیا جائے گا ۔

درخواست گزار شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سید اسماعیل نے معیاد پوری ہونے کے باوجود چیئرمین عہدہ نہیں چھوڑا انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں