جے آئی ٹی نے ثبوت ڈھونڈ لیے تھے تو پھر نیب ٹیم لندن کیوں گئی ؟ دانیال عزیز

جے آئی ٹی نے ثبوت ڈھونڈ لیے تھے تو پھر نیب ٹیم لندن کیوں گئی ؟ دانیال عزیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کہتے ہیں کہ اگر جےآئی ٹی نے ثبوت ڈھونڈ لیے تھے تو پھر نیب ٹیم لندن کیوں گئی ؟ نیب کی ٹیم کو تین بار لندن جانا پڑا، لیکن پھر بھی نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل رہے.
جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کیس پر ہم بھرپور جواب دیں گےعمران خان کو نااہل ہو جانا چاہئے .انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کیخلاف نظرثانی کی پٹیشن تیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے اگر ثبوت ڈھونڈ لئے تھے تو پھر اس ٹیم کی کیا ضرورت تھی؟کیا ثبوت اب رائل نواب کی ڈشز سے مل رہے ہیں.دانیال عزیز نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ  آئی ٹی نے بھی اپنے رشتے داروں کو نوازا.نوازشریف عہدے پر نہیں مگر ان کیخلاف ثبوتوں کی تلاش جاری ہے۔چیف جسٹس کی تعیناتی سے قبل سوشل میڈیا کے خلاف زہر اگلا گیا.

انہوں نے کہا کہ 3 سال سے ایک اشتہاری آزاد گھوم رہا ہے.اشتہاری ہونے کے باوجود عمران خان جلسے کرتے پھر رہے ہیں.دانیال عزیز نے کہا کہعمران خان کیس پر ہم بھرپور جواب دیں گے.عمران خان کا چورن اب بکنے والا نہیں ہے.عمران خان کو نااہل ہو جانا چاہئےان کیخلاف نظرثانی کی پٹیشن تیار کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ فیصلوں کا تضاد جلد بے نقاب کریں گے.ہم پوچھنا چاہتے ہیں نیب کے افسران کو کون پوچھے گا.
دانیال عزیز نے کہاکہ کیا مانیٹرنگ کا مقصد صرف نوازشریف کو گناہ گار ثابت کرنا ہے.کوئی ایسا نظام ہونا چاہئے جس میں انصاف کی توقع ہو.فیصلوں کے اثرات دور رس ہوتے ہیں پاکستان پیچھے چلا گیا.ملک میں تضاد بڑھتا چلا جا رہا ہے.
رہنما مسلم لیگ دانیال عزیز نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک ہماری تذلیل کی گئی.یہ کہتے ہیں ہم نے کاغذوں کا تبادلہ کیا ہے مگر یہ تو کباب کھا رہے تھے.انہوں نے کہا کہ اپنے ہی ملک کے وزیراعظم کی تذلیل کی گئی ہے۔پاناما کیس کے درخواست گزار کے ساتھ کھانے کھائے جا رہے ہیں.