اگلا وزیراعظم کون ہو گافیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے : خورشید شاہ

اگلا وزیراعظم کون ہو گافیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے : خورشید شاہ

سکھر :میاں صاحب آپ کیسے پتا کہ اگلا وزیراعظم شہباز شریف ہو گا ؟ اگلا وزیراعظم ہو گا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ۔سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا?اگلا وزیر اعظم شہباز ہوگا یا بلاول ہوگا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جب تک عام آدمی پارلیمنٹ تک نہیں جاتاملک ترقی نہیں کرسکتا،عوام کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہئے،ہم نے تمام جماعتوں کو غریب کی بات کرنے پرمجبورکردیا،انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو انسانیت کیلئے لڑے،پیپلزپارٹی آئندہ نسلوں کے روزگاراورجمہوریت کی ضمانت ہے، ہم نے دھرتی کےلئے خون کانذرانہ دیا.اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوازشریف کو کہتا رہا میاں صاحب پارلیمنٹ سے مت بھاگیں،میاں صاحب!آپ نہیں پارلیمنٹ میں آتے مگرارکان کوپابند کریں،آج میاں صاحب کہتے پھرتے ہیں "مجھے کیوں نکالا" ۔