نوازشریف اس نظام کا بیڑا غرق کرنا چاہتے ہیں : شفقت محمود

 نوازشریف اس نظام کا بیڑا غرق کرنا چاہتے ہیں : شفقت محمود

لاہور: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نوازشریف اس نظام کا بیڑا غرق کرنا چاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نظام نہ چلے اور سب ختم ہوجائے، عدالتوں سمیت جمہوریت بھی نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے تحت جس طرح عدلیہ کام کررہی ہے اس سے نوازشریف کو توقع ہے کہ انہیں سزا ہوجائے گی، اگر انہیں سزا ہوئی تو پاکستان اور لندن سمیت کئی جگہ ان کی اربوں کی جائیداد خطرے میں پڑ جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اگر نواز شریف ایسا کام کیا تو پھر ہم بھی نواز شریف کیخلاف تحریک چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ اور اداروں کیساتھ ہیں اور نواز شریف عدلیہ اور اداروں کیخلاف ٹکراؤ چاہتے ہیں ۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ موٹو گینگ نے عدلیہ کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔نوازشریف تحریک چلائیں گے تو ہم اپنی تحریک سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ تحریک انصاف عدلیہ کا مکمل دفاع کرے گی۔ اداروں کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔