لیموں کے ذریعے موٹاپادور کرنے کا زبردست نسخہ

 لیموں کے ذریعے موٹاپادور کرنے کا زبردست نسخہ

لاہور: لیموں قدرت کا ایسا انمول تحفہ ہے جس میں قدرت نے شمار فوائد پوشیدہ رکھے ہیں اس میں موٹاپے جیسی مہلک بیماری کا انتہائی مو¿ثر علاج بھی پوشیدہ ہے۔ لیکن ہم اس بات سے بے خبر ڈاکٹروں اور حکیموں کے ہاں چکر لگاتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پیسے کا ضیاع ہونے کے ساتھ ساتھ علاج میں بھی دیر سویر ہوجاتی ہے۔لیکن آج جو بات ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں اس پر عمل کرتے ہوئے آپ دو ماہ کے اندر اندر 10 کلو تک وزن میں کمی کر سکتے ہیں تو تیار ہوجائیں اور ٹھان لیں کہ اس ٹِرک پر دو ماہ تک لگاتار کام کرنا ہے اور وزن کم کرکے ہی دم لینا ہے۔

صبح سویرے نیم گرم پانی کے ساتھاگر آپ روزانہ صبح نہار منہ لیموں کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر پئیں تو حیران کن طور پر آپ کچھ دن میں ہی اس کے ایسے نتائج مرتب کریں گے جو آپ کو حیرانی میں مبتلا کردیں گے۔ لیموں چربی اور چکنائی کا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے تو اسے نہار منہ پینے سے یہ آپ کے جسم سے زائد چربی اور چکنائی کا خاتمہ کردیتا ہے۔اس کے علاوہ امریکی ماہرین کی ایک ریسرچ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لیموں کے استعمال سے وزن میں اس طرح بھی کمی کی جا سکتی ہے کہ تین لیموں کا رس 10کپ پانی اور ایک چمچہ شہد ملا کر مسلسل 2 ہفتے کے دوران 10 کلو سے زیادہ وزن کم کیا جاسکتا ہے۔لیموں کا استعمال جسم سے کولیسٹرول اور زہریلا مواد نکال دیتا ہے اور اس سے انسان تروتازہ ہوجاتا ہے۔ آپ بھی ان دونوں ٹوٹکوں کو ضرور آزمائیں نتیجہ ضرور سامنے آئے گا۔ تاہم ناغہ نہ کریں اور روزانہ استعمال کریں۔