دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 23 دسمبر کو لیا جائے گا

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 23 دسمبر کو لیا جائے گا

لاہور:دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں کون کون شامل ہو گا ؟اس کیلئے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیدیا۔


دور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹور کے لیے روانہ ہونے سے قبل 23 دسمبر کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم 5 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور غیر ملکی دورے سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 23 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے ان میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس، عامر یامین، عمرامین، صہیب مقصود، احمد شہزاد اور محمد نواز شامل ہیں جبکہ شاداب خان بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا گئے ہوئے ہیں اس لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں لیا جائے گا۔ محمد حفیظ اور اظہر علی کا فٹنس ٹیسٹ پہلے ہو چکا ہے ۔