شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات، آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات، آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امراءمیں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور آئندہ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب ہوتا نظر نہیں آ رہا لیکن جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 2018 انتخابات کا سال ہے، اس لیے عوام اور کارکنوں سے رابطے میں تیزی لائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا اور ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی تمام اداروں کی مضبوطی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
ملاقات میں فاٹا معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین سے بھی رابطے تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، اور (ن) لیگ 2018 کا الیکشن نوازشریف کی قیادت میں لڑے گی۔ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔