خراب موسم ، 251 افراد سے بھری کشتی ڈوب گئی

خراب موسم ، 251 افراد سے بھری کشتی ڈوب گئی

منیلا : فلپائن میں خراب موسم کے باعث مسافر کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 251 افراد سوار تھے جن میں سے 240 افراد کو سمندر میں موجود ماہی گیروں نے بچالیا۔کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر خراب موسم کی وجہ سے ا?یا، کشتی میں 251 افراد سوار تھے اور اس میں 286 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔
متاثر ین نے بتایا کہ کشتی صبح سویرے پورٹ سے روانہ ہوئی اور تقریباً تین گھنٹے بعد موسم خراب ہوگیا، تیز ہوائیں اور اونچی لہریں اٹھنے لگیں جس کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اس حادثے میں دو مرد اور دو خواتین ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے