مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں : سعودی عرب

مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں : سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں۔ توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی ایسا ہی کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے سعودی عرب کے شاہ سے ملاقات دارالحکومت ریاض کے محل میں کی۔ محمود عباس نے اسرائیل سے تنازعہ، مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے اور خطے کی تازہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کہا کہ مقبوضہ بیت القمدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تھا اور رہے گا۔