فحش مواد کی تحقیقات، برطانوی نائب وزیراعظم ڈیمیئن گرین مستعفی

فحش مواد کی تحقیقات، برطانوی نائب وزیراعظم ڈیمیئن گرین مستعفی

لندن: دارلعوام میں کمپیوٹر سے انتہائی فحش مواد برآمد ہونے کے اسکینڈل میں ملوث برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیمیئن گرین نے استعفی دے دیا ہے۔

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے سابق بیان کے بارے میں تسلیم کیا کہ وہ گمراہ کن تھا تاہم برطانوی وزیراعظم نے ان کا استعفی منظور کرلیا ہے، ڈیمین گرین کے دارلعوام میں کمپیوٹر سے 2008 میں انتہائی فحش مواد برآمد ہونے کا دعوی سامنے آیا تھا۔

61 برس کے ڈیمین گرین نے وزیراعظم ٹیریزامے کو استعفی میں لکھا ہے کہ واقعہ سے متعلق بیان دینے کے موقع پر انہیں واضح انداز اپنانا چاہیے تھا۔ 2008 میں پولیس کے وکلاء نے ان کے اپنے وکلاء سے فحش مواد کے معاملے پر بات کی تھی اور  2013 میں پولیس نے ان سے فون کال پر بھی اس فحش مواد سے متعلق پوچھا تھا۔

مصنف کے بارے میں