اقوام متحدہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی

اقوام متحدہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی

نیویارک:  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلہ کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے حق میں 128 ووٹ ڈالے گئے،مخالفت میں صرف 9 ووٹ آئے۔ 35 ممالک کے نمائندے اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس امریکی شہر نیویارک میں واقع ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس کے دوران ترکی نے امریکی فیصلے کے خلاف قرار داد پیش کی پاکستان اور یمن نے اس کی مکمل حمایت کی جب کہ قرارداد کو ارکان ممالک نے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا، اس کے حق میں 128 اور مخالفت میں محض 9 ووٹ پڑے جب کہ 35 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ بیت المقدس پر ہمارے فیصلے کے خلاف قرارداد میں حصہ لینے والے ممالک کی امداد بند کردیں گے تاہم  پاکستان نے امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں