'آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ثبوت نہیں، غلط باتیں گھڑی جا رہی ہیں'

 'آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ثبوت نہیں، غلط باتیں گھڑی جا رہی ہیں'
کیپشن: آصف زرداری اور فرال تالپور کے خلاف ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، خورشید شاہ۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں کیمروں کی وجہ سے کارکنان آئے اور اگر کیمرے نہ ہوتے تو کارکنان بھی نہ آتے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں اور صرف غلط باتیں گھڑی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ نہ ہم نے دیکھی نہ آپ نے دیکھی۔

پی پی پی رہنما رحمان ملک نے کہا کہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ آج گرفتاری ہی ہو گی ان کو اب معافی مانگنی چاہیے اور پیپلز پارٹی پر جھوٹے کیسز کوئی نئی بات نہیں تاہم پارٹی قیادت کا میڈیا ٹرائل اب بند ہونا چاہیے۔

رحمان ملک نے کہا کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی آصف زرداری اور فریال تالپور پر لگائے جانے والے الزامات صرف الزامات ہی ہیں جب تک معاملہ عدالت میں ہے کیس پر بات نہیں ہونی چاہیے۔