جاپان میں نسان موٹرز کے سابق چیئرمین کارلوس گون دوبارہ گرفتار

جاپان میں نسان موٹرز کے سابق چیئرمین کارلوس گون دوبارہ گرفتار
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ٹوکیو: نسان موٹر ساز کمپنی کے سابق چیئرمین کارلوس گون کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارلوسگون کی گرفتاری کے تازہ وارنٹ جمعہ کی صبح جاری کیے گئے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2008ءکے عالمی مالیاتی بحران میں اپنی ذاتی سرمایہ کاری کا ایک کروڑ 62 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان نسان موٹرز کے کھاتے میں ڈال دیا تھا۔

اس سے قبل ٹوکیو کی ضلعی عدالت نے ان کی حراست میں توسیع کے لئے دائر استغاثہ کی درخواست رد کر دی تھی۔ واضح رہے کہ وہ نسان موٹرز کی پانچ سال کی مالی رپورٹوں میں منصبی معاوضہ لاکھوں ڈالر کم دکھانے کے الزام میں زیر حراست تھے۔