پاکستان کو تین ارب ڈالر کی امداد کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کا شکریہ

پاکستان کو تین ارب ڈالر کی امداد کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کا شکریہ
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر امداد دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان نے خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکرگزار ہوں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی حکومت کا تعاون ہماری دوستی اور دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے۔

ac97e15d96e2fb5129cefd7e49e35863


خیال رہے کہ عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کی معالی معاونت کی خاطر 3 ارب ڈالر فراہم کر رہی ہے۔ ابوظہبی فنڈ ڈویلپنٹ جلد ہی یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرا دے گا اور رقم کی منتقلی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ابوظہبیٰ فنڈ ڈویلپنٹ کے تعاون سے پاکستان میں تعلیم، صحت اور توانائی جیسے ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔


رواں مالی سال پاکستان کو لگ بھگ 12 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے اور جس میں سے سعودی عرب 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں منتقل کر چکا ہے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر چند روز میں وصول ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور چین سے بھی رقم ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ، ساتھ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔


یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی تھی۔


دورے کے دوران وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد سے تجارت کے فروغ، دو طرفہ تعلقات میں اضافے، علاقائی اور عالمی امور سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔ یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کی تھی۔


متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاو¿نٹ میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے معیشت پر دبائو کم ہو کر معیشت کو سہارا ملے گا۔