پی سی بی کا کشمیر پیس لیگ کرانے کا اعلان

پی سی بی کا کشمیر پیس لیگ کرانے کا اعلان
کیپشن: تصویر بشکریہ پی سی بی آفیشل ویب سائٹ

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے بعد پی سی بی نے کشمیر پیس لیگ کرانے کا اعلان کر دیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کشمیر لیگ کروانے کا اعلان کر دیا ۔ کشمیر لیگ میں پاکستانی اور کشمیر کے لوکل کرکٹرز شامل ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق کشمیر لیگ اپریل میں کشمیر میں ہی منعقد ہو گی ۔

معروف سیاسی اور سماجی شخصیت آزاد کشمیر اور چیئرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق کہتے ہیں کہ کشمیر پیس لیگ اپریل میں کروائی جائے گی جس کے لئے پی سی بی نے تمام انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹرز کو این او سی جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیری کرکٹرز کیلئے ہمیشہ اقدامات کیے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا سیزن فور آئندہ سال فروری میں ہو گا جس کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہونگے ۔پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز پاکستان میں بھی منعقد کیے جائیں گے جس میں 3 میچز لاہور جبکہ 5 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جس میں 17 اپریل کو ہونے والا فائنل بھی شامل ہے۔