سال 2018 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر ایک نظر

سال 2018 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر ایک نظر
کیپشن: تصاویر بشکریہ پاکستان کرکٹ بورڈ آفیشل ویب سائٹ

لاہور : سال 2018 سمٹ رہا ہے،گزرتے ہوئے اس برس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس میں کئی اتار چڑھاؤ آئے۔ٹی 20 میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کے خلاف وائٹ واش کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون ٹیم رہی تو ٹیسٹ سیریز میں 49 برس کے بعد نیوزی لینڈ سے شکست نے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کے حوالے سے سوالات اٹھا دیئے۔ 

ٹیسٹ میچز میں کارکردگی :

پاکستان نے 2018ء میں ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ کی سیریز سے کیا جو آئرلینڈ کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ تھا اور جسے پاکستان نے 5 وکٹوں سےجیت لیا۔مئی میں پاکستان ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے دوران دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی، جو ایک۔ایک سے برابر رہی،پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کیا۔تاہم بہتر  پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 49 سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا.

ایک روزہ میچز میں کارکردگی :

ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان نے سال کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا جس میں جنوری میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جس میں پاکستان کو  وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔جولائی میں پاکستان ٹیم نے دورہ زمبابوےمیں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے اور تمام میچز جیت کر میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا۔ستمبر میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کھیلا گیا لیکن پاکستان ٹیم سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگیا۔نومبر میں پاکستان نے نیوزی لینڈکے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جو ایک۔ایک سے برابر رہی.

ٹی 20 میچز میں کارکردگی :

ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان نے اپنی برتری اس سال بھی برقرار رکھی اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا۔جولائی میں زمبابوے ، آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جس میں پاکستان نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے کیا ۔