ہمارے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، آصف علی زرداری

ہمارے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، آصف علی زرداری
کیپشن: تصویر بشکریہ / پاکستان پیپلز پارٹی ٹوئٹر

کراچی : ہم مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔مشکل حالات میں ہم ہمیشہ پہلے سےزیادہ مضبوط ہوکراُبھرتے ہیں۔مشکل وقت وہ تھا، جس کا سامنا شہید بی بی نے کیا۔موجودہ حالات کو مشکل وقت نہیں سمجھتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

بلاول ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس سے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شمکل حلات سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور مشکل وقت میں ہم ہمیشہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرتے ہیں ۔ہم اتنا برداشت کریں گے کہ ظلم کرنے والے تھک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت وہ تھا، جس کا سامنا شہید بی بی نے کیا۔موجودہ حالات کو مشکل وقت نہیں سمجھتا۔شہید بی بی نے ضیاء جیسے بدترین آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی دستاویزات کے ذریعے ہمیں ڈرایا، دھمکایا نہیں جاسکتا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پانی و گیس بند،دوسری جانب صوبائی حکومت کو فنڈز بھی نہیں دیے جاتے۔ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں مہم بھی چلائی گئی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو 1973 کا آئین دیا، آمروں نے متفقہ دستور کا حلیہ بگاڑدیا۔