اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے مریم نواز نے دوسری درخواست دائر کردی

اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے مریم نواز نے دوسری درخواست دائر کردی

لاہور: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دوسری درخواست دائر کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

مریم نواز نے اپنے درخواست میں موقف اپنایا کہ ان کا نام بغیر نوٹس دیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے لاہورہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائےمریم نوز نے یہ استدعا بھی کہ ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک 1 بار 6 ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔