پاکستان پر دباﺅ ڈالا یا نہیں؟سعودی عرب نے اردوان کے بیان کی تردید کردی

پاکستان پر دباﺅ ڈالا یا نہیں؟سعودی عرب نے اردوان کے بیان کی تردید کردی

اسلام آباد:پاکستان پر کو الالمپور سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے دباؤڈالنے کی سعودی عرب نے بھی تردید کردی جبکہ اس سے قبل پاکستانی سفارتخانے نے طیب اردوان کے بیان کو مسترد کردیا تھا۔پاک سعودی تعلقات ایسے نہیں جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی ہو۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پردباؤ اوردھمکی سے متعلق خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے، کوالالمپورسمٹ میں شرکت کرنے پر پاکستان کو کوئی دھمکی نہیں دی۔

8f4bc0626d727ae59253ede6f01fa685

پاکستان میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات دھمکی آمیز زبان سے بالاترہیں، دونوں ممالک میں برادرانہ، اعتماد، اورباہمی احترام پرمبنی تعلقات ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تزویراتی تعلقات اعتماد، افہام و تفہیم اور باہمی احترام کے رشتے پر قائم ہیں۔

سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہرمشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور رہے گا۔

 اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں علاقائی، عالمی اور امت مسلمہ کے معاملات پر اتفاق پایا جاتا ہے۔


اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ ہے، ہمیشہ ساتھ دیا تاکہ پاکستان کامیاب اور مستحکم ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکے۔