منشا پاشا اور جبران ناصر کی 22 دسمبرکو منگنی کی تصدیق کردی گئی

منشا پاشا اور جبران ناصر کی 22 دسمبرکو منگنی کی تصدیق کردی گئی

کراچی :سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن جبران ناصر 22 دسمبر کو منگنی کرنے جارہے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے جہاں اپنی شادی کا اعلان کرکے مداحوں کوحیران کیا وہیں اب ایک اور جوڑا اپنے رشتے کو ایک قدم آگے بڑھانے جارہا ہے۔

فلم لال کبوتر اور ڈراماسیریل زندگی گلزار ہے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ منشا پاشا اورسماجی وسیاسی کارکن جبران ناصرکی منگنی کا کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس کے مطابق دونوں 22 دسمبر 2019 کو منگنی کریں گے۔

اداکارہ منشا پاشا اورجبران ناصر کی گزشتہ برس فائزہ سلیم کی مہندی کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیووائرل ہوئی تھی اورسوشل میڈیا پردونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا تاہم منشا پاشا یا جبران ناصرکی جانب سے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی، اور اب دونوں کی منگنی کا کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش منگنی کے دعوت نامے اور منگنی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے جبران ناصر نے بتایا کہ منگنی کی باقاعدہ رسم کی تقریب مقامی ہوٹل میں 22 دسمبر کی دوپہر کو ہوگی جبکہ شادی ایک سال بعد ہوگی۔

جبران ناصر کا کہنا ہے کہ ان کے دوستوں نے شرارت میں منگنی کی خبر پھیلائی۔منشا اور ناصر کئی تقریبات میں ساتھ دکھائی دیتے رہے ہیں۔ کامیڈین فائزہ سلیم کی شادی میں دونوں کا رقص سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہا تھا۔